چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلروں کا جلبوع جیل میں پرتسدد چھاپہ

منگل 3-ستمبر-2019

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران کے معاملات کے  فلسطینی کمیشن نے کہا کہ سوموار کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے جلبوع جیل میں فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ مسعدہ ، درور، یمام ،یونٹس کے خصوصی فوجی دستوں  نے سیکشن 5 اور 1 میں اسیران پر دھاوا بولا ان پر تشدد کیا اور پر چیز کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسیران اسطرح کے پر تشدد چھاپے س سے پہلے کبھی نہیں ہوئے ، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں اسیران پر حالیہ پر تشدد کاروائیاں انتہا پسند اسرائیلی جیل سروس افسر شارون شوعان کی سربراہی میں ہوئیں جسے شمالی خطے میں جیل سروس کی آپریشن برانچ کے سربراہ کے طور پر تعینات کای گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی