جمعه 15/نوامبر/2024

’اونروا‘نے غزہ میں ہیضے کی ممکنہ وباء سے خبردار کردیا

جمعہ 7-جون-2024

اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینو’اونروا‘ نے خبردار کیا ہےکہ "صاف پانی کی کمی اور زیادہ درجہ حرارتکی وجہ سے غزہ کی پٹی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے”۔

’اونروا‘ نے "ایکس‘‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ”غزہ کی پٹی میں صاف پانی تک کم سے کم رسائی اور مسلسل سخت گرمی کی وجہ سے بیماریوںکے پھیلنے اور خشک سالی کا خطرہ ہے”۔

اقوام متحدہ کی ایجنسینے مزید کہا کہ "غزہ میں ہیضے کی ممکنہ وبا پھیلنے کے حقیقی خدشات موجود ہیں جوغیر انسانی زندگی کے حالات کو مزید بگاڑ دے گا”۔

’اونروا‘ نے کہاکہ غزہ کے لوگوں کو فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی