فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دورے پر آئے مصری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی امور کے وفد سے فلسطینی قیادت نے ملاقات کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری انٹیلی جنس وفد نے گذشتہ روز غزہ کا دورہ کہا جہاں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، غزہ میں حماس کے صدر یحیی السنوار، تنظیم آزادی فلسطین کی رکن تنظیموں اور مزحمتی تنظیموں کی قیادت نے مصری وفد سے ملاقات کی۔
فلسطینی قیادت اور مصری وفد کے درمیان غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل، اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں، ناکہ بندی، اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں میں مصالحت اور اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر فلسطینی قیادت نے برادر ملک مصر کےوفد کوغزہ کی پٹی کےعوام کودرپیش مشکلات پر بریفنگ دی۔ مصری سیکیورٹی وفد نے فلسطینی قیادت کو غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔