چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران کے خلاف جنگ آخری آپشن ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 20-ستمبر-2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی دو تنصیبات پر حملے کے جواب میں  ایران سے نمٹنے کے لئے جنگ آخری آپشن ہوگا۔

ٹرمپ نے لاس اینجلس میں  ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جنگ آخری  آپشن ہے، لیکن اس کے علاوہ اور بھی آپشن ہیں۔

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی پابندیاں عاید کریں گے۔

امریکی صدر نے کل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کو ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا "میں نے ابھی سیکریٹری خزانہ کو ایران پر پابندیوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔”

ایران کی سرکاری ایجنسی "آئی آر این اے” کے مطابق ، امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی بھی حملے کا "سخت اور فوری ردعمل” کا اظہار کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی