شنبه 16/نوامبر/2024

ارامکو حملوں کی تحقیقات کے لیے ‘یواین’ ماہرین کی ٹیم سعودیہ پہنچ گئی

جمعہ 20-ستمبر-2019

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین اور تفتیش کاروں کی ایک ٹیم سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تحقیقات کے لیے الریاض پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ یمن سے متعلق ماہرین کی کمیٹی سعودی عرب پہنچ گئی ہے جو تیل کی تنصیبات  پرحملے کی تحقیقات کا جلد آغاز کرے گی۔

ہفتے کے روز مشرقی سعودی عرب میں ارامکو تیل کی دو فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ریاض نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی تحقیقات میں مدد کی درخواست کی تھی۔

امریکا اور فرانس سمیت متعدد ممالک نے بھی تحقیقات میں حصہ لینے کے لئے ماہرین کو روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ارامکو کے تیل کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

سیکریٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سخت کشیدگی کے ماحول میں "زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورکشیدگی کی روک تھام کریں”۔

حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا  لیکن امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی