فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا اور بیت امر قصبوں سے کی گئیں جہاں قابض فوج نے فلسطینیوں کی گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ‘صافا’ کے مقام پر تلاشی کے دوران صحافی محمد عوض کو حراست میں لیا جب کہ قابض فوج نے 16 سالہ محمد بسام منیر اخلیل، 17 سالہ عبدالعزیز محمد شفیق اخلیل، 18 سالہ عبداللہ امجد عمر الطیط اور 18 سالہ محمد نظام نمر اخلیل کو بھی الخلیل شہر کے علاقے یطا سے حراست میں لے لیا۔