مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبہ العیزریہ میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے عملہ نے العیزریہ قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 15 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ "تمام زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی’۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی ربڑ کی گولیوں سے 4 سے فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے 11 فلسطینی دم گھنٹے بے ہوش اور زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ مشرقی بیت المقدس کے العیزریہ اور ابو دیس قصبوں میں روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں اور گرفتاریاں ہوتی ہیں۔
ہفتے کو اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے عیسویہ میں واقع اسکول سے واپسی کے دوران 16 سالہ محمد ریاض ابو الحمص کو گرفتار کرلیا۔