شنبه 16/نوامبر/2024

گذشتہ روز 88 یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

پیر 23-ستمبر-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 88 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 88  یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 187 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آبادکار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی