جرمنی کے فیڈرل سینٹر برائے صحت نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ خونی کھانسی خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے۔ یہ کینسر جیسی موذی اور خطرناک بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے۔
جرمن مرکز صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے ساتھ خون یا تھوک کے ساتھ خون میں گھل مل جانے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جسم کی سانس کی نالی اور برونکائٹس کی موجودگی، اسی طرح نمونیا ، پھوڑے اور پھیپھڑوں ، تپ دق اور پھیپھڑوں کا کینسربھی ہوسکتا ہے۔
کسی بھی صورت میں آپ کو خونی کھانسی کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے ورنہ خونی کھانسی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔