پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس نے القدس کی دو معلمات کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا

منگل 24-ستمبر-2019

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی دو معلمات کو تفتیش کے لئے طلب کرتے ہوئے انہیں خود کوحکام کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر اساتذہ ھنادی حلوانی اور خدیجہ خویص کو کو روک کر انہیں نوٹس جاری کیے کہ وہ خود کو پوچھ تاچھ کے لیے بیت المقدس میں قائم انٹیلی جنس مرکز میں پیش کریں۔

خیال رہے کہ دونوں فلسطینی معلمات کو اسرائیلی پولیس اور فوج متعدد بار حراست میں لینے اور ان پر تشدد کی مرتکب ہو چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی