جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کا گھات لگا کرصہیونی فوجیوں پر حملہ، کئی فوجی ہلاک اور زخمی

منگل 11-جون-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل سوموار کو رفح شہر میں شابورہ کیمپ کے ایکگھر پر بمباری کا اعلان کیا جس میں اسرائیلی فوج نے خود کو بند کر رکھا تھا۔ اسحملے میں اسرائیلی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ’’ہمارے مجاہدین رفح شہر کے شابورہ کیمپ میں صیہونی فوج کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ اس کارروائی میں دشمن فوج کے کئی اہلکار ہلاکاور زخمی ہوئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اس حملے میں اپنے چار اہلکاروں کی ہلاکتکا اعتراف کیا ہے۔

القسام نے رفح کےعلاقے میں گھر میں داخل ہونے کے بعد خصوصی اسرائیلی فورس کے ساتھ ایک عمارت کو دھماکہخیز مواد سے اڑا دیا۔

القسام مجاہدین نےفورس کے ارکان کو بھی ہلاک یا زخمی کردیا۔ اس کے بعد ان کی مدد کو آنے والوں کوبھی نشانہ بنایا اور اس مکان کو مارٹر گولوں سے تباہ کردیا۔

القسام نے ایک ویڈیوکلپ نشر کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرق میں دشمنکے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء عبرانیمیڈیا نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ رفح میں ایک "اسرائیلی” عمارت پر بمباریکے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

عبرانی ویب سائٹ”ہیڈ شاٹ بازمان” نے اشارہ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، دو فوجی اب بھی رفح میں منہدم ہونے والی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی