مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر جامعہ ابو دیس کے اطراف میں فلسطینی طلباء پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پرقائم یونیورسٹی پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا اور متعدد فلسطینی طلباء کو پکڑنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جامعہ القدس کے طلباء کے خلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد فلسطینی طلباء زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے فلسطینی طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال اور دیگر اسلحہ سے حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں متعدد فلسطینی طلباء دم گھںٹے سے زخمی ہوگئے۔