اسرائیلی قابض فوجنے منگل کی شام اعلان کیا کہ "گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے33 ارکان زخمی ہوئے ہیں”۔
فوج کی جانب سے اپنیویب سائٹ پر شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو غزہ پر جارحیتکے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 3809 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل منگل کواسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس کے 4 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہکارروائی گھات لگا کر کی گئی جس میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک عمارت کو دھماکے سےاڑا دیا جس میں قابض فوجی چھپے ہوئے تھے۔
اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے "ایکعمارت پرحملہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔