دوشنبه 12/می/2025

سعودی بادشاہ کا ذاتی محافظ میجر جنرل جدہ میں قتل

اتوار 29-ستمبر-2019

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک ذاتی محافظ ذاتی تنازعہ کے باعث جدہ میں مارا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ مزید تفصیلات بتائے بغیر بتایا جدہ میں ذاتی نوعیت کے ایک جھگڑے میں شاہ سلمان کا ذاتی محافظ  میجرجنرل عبد العزیز الفغم کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

سعودی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مکہ پولیس کو ایک سیکیورٹی بیان میں معلوم ہوا ہے کہ میجر جنرل الفغم جدہ میں اپنے دوست ترکی السبتی سےملنے گئے تھے۔ اس دوران اس کی ایک اور ساتھی ممدوح آل علی کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو اس نے جنرل الفغم کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ "سیکیورٹی حکام نے مجرم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر سیکیورٹی حکام نے اس پر گولی چلائی اور اسے بھی موت کےگھاٹ اتار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنرل الفغم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ تصادم اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں جنرل الفغم کے دوست اور ایک فلپائنی شہری سمیت کم سے کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنرل الفغم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قابل اعتماد ذاتی محافظ تھے اور 2015ء کی وفات کے بعد شاہ سلمان نے بھی اسے اپنے ذاتی حفاظتی عملے میں شامل رکھا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی