پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی رکن کنیسٹ نے یہودی انتہا پسندوں کو نازیوں کے مشابہ قرار دیا

جمعہ 4-اکتوبر-2019

اسرائیل کے رکن کنیسٹ اور ڈیموکریٹک کیمپ بلاک کے اسرائیلی رہ نما یائر گولن نے اسرائیلی انتہا پسندوں کو کو نازیوں کے مشابہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا  "میں نازیوں کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ بھی جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے تھے۔

اسرائیلی رکن کنیسٹ کا کہنا تھا کہ میں نے یہودی انتہا پسندوں کے”مکروہ اقدامات” اور نازیوں کے طرز عمل میں گہری مماثلت دیکھی جو عام طور پر یوروپ میں اور خاص طور پر جرمنی میں 70 سال پہلے دیکھنے میں آئی تھی۔

خیال رہے کہ یائرگولن اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کے عہدے کے امیدوار تھے ، لیکن ایک اندازے کے مطابق اس وقت ان کے بیان سے ان کی تقرری روک دی گئی تھی جب انےدائیں بازو کی طرف سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جنرل ریٹائرڈ گولن نے کہا کہ میں نسل پرستانہ رجحان کے بارے میں بات کر رہا ہوں اور (ریاست) کے اداروں اور جمہوریت کے کٹاؤ (نسل پرستانہ اور جمہوری مخالف قوانین) کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ اگر آپ تاریخ سے سبق سیکھنے سے انکار کرتے ہیں تو کہیں کہ آپ حقائق سے صرف نظر کرنے کرنا نہ شروع کردیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ تاریخ کو سیکھنا چاہئے۔ میں اس حق سے محتاط ہوں  کیونکہ اسرائیلی فوج کے اندر بھی اسی انتہا پسندی کےاثرات دیکھ چکا ہوں۔

انتہا پسند ایک خطرناک رحجان ہے جو قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ ہے ، جمہوری ریاست کی حیثیت سے اسرائیل ریاست کے وجود کو خطرہ ہے۔ اس میں ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو قابل قبول جمہوری اقدامات سے متصادم ہوں۔ میری مراد اسرائیل کے یہودی آبادکار ہیں جو انتہا پسندانہ طرز عمل پرچل رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی