چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے تین فلسطینی اغواء کرلیے

جمعہ 4-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج نے جمعرات کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی علاقے کوبر سے تین فلسطینی شہریوں کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے جمعرات کی شام کوبر کے مقام پر چھاپہ مارا اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ اس دوران قابض فوج نے تین سگے بھائیوں قسم، نسیم اور اصیل البرغوثی کو اغواء کرنےکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

قابض فوج نے جمعرات کی صبح اسی علاقے سے ایک دوسرے فلسطینی شہری عباد وجدی البرغوثی کو حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی