قابض صہیونی پولیس نے جمعہ کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس میں کے ایک نوجوان مرد کوالعیساویہ میں بے دردی سے حملہ کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔
انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار فلسطنی نوجوان لیث درویش کو اس کے سر میں شدید ضربیں لگا رہے ہیں۔ اس کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں اور اسے بری طرح زدو کوب کیا جا رہا ہے۔
بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس درویش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ قابض فوج نے دو مہینے سے زیادہ عرصہ میں عیسویہ کے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلا رکھی ہے جہاں اس مہم کے دوران قابض فوج کے سیکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیا یا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔