اردن کی حکومت اور اردنی اساتذہ یونین (یو جے ٹی) کے درمیان کل ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات کے بعد حکومت نے اساتذہ کی طرف سے الاؤنس شیڈول کے معاہدے کی منظوریدینے کے ساتھ وزیراعظم نے اساتذہ سے معافی مانگی جس کے بعد ملک میں جاری طویل ہڑتال اوراحتجام ختم کردیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز ایک طویل اجلاس کے اختتام پر اساتذہ کے تمام مطالبات تلسیم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اساتذہ نے طویل عرصے سے جاری احتجاج اور ہڑتال ختم کردی۔
اردن کی ملازمین کونسل کے قائم مقام صدر ناصر النواصرا نے ہڑتال کے خاتمے اور معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اردن کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال کی معطلی کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اساتذہ نے اپنے تمام جائز مطالبات تسلیم کرلیے۔ درجہ اول کے ملازمین کے الائونسز میں 35 فی صد، درجہ دوم کے کے لیے 40، فی صد درجہ سوم کے لیے 50 فی صد، درجہ چہارم کے لیے 60 اور ممتاز اساتذہ کے الائونسز میں 70 فی صد اضافہ کا گیا ہے۔
انہوں نے اساتذہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اسکولوں میں کھلے دل اور طلباء کے لیے بے مثال محبت کے ساتھ پیش آنے کو کہا گیا ہے۔
7 ستمبر کو اساتذہ یونین نے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کھلی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اساتذہ نے اپنے الائونسزمیں 50 فی صد اضافے کے ساتھ وعدے پورے نہ کرنے پر وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔