جمعه 02/می/2025

اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی دو شیزہ کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری

منگل 8-اکتوبر-2019

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید 24 سالہ فلسطینی دو شیزہ ھبہ احمد اللبدی نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال مسلسل 15 دن سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق  ھبہ اللبدی نے15 دن پیشتر 24 ستمبر انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج  بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اس سے قبل قابض فوج نے ھبہ اللبدی کو ‘بیتاح تکفا’ حراستی مرکز میں مسلسل 25 دن غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایک ہفتہ پیشتر اسے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔

اسیرہ کے خاندانی ذرائع  اور قیدی کلب برائے اسیران کے مطابق جمعرات کی شام  اللبدی کو” دیمون” جیل سے ” الجلمہ "میں منتقل کردیا تھا۔  اسرائیلی حکام نے اللبدی کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ممنوعہ مواد پوسٹ کرنے اور صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے الزام میں پانچ ماہ انتظامی قید کی سزا دی تھی۔

اسیرہ کے اہل خانہ کے مطابق اللبدی کو 4 ستمبرکواردن میں اپنے رشتہ دارشادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر جنین شہر کے علاقے یعبد سے حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی