پنج شنبه 08/می/2025

لبنانی علماء کا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

منگل 8-اکتوبر-2019

لبنان کی دینی شخصیات اور مذہبی شخصیات نے فلسطینی قوم کے حقوق کا تحفظ جاری رکھنے مظلوم فلسطینیوں کی دینی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں فلسطینی علماء کے دفتر کے دورے کے دوران لبنانی علماء نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر فلسطینی علماء کونسل کے رکن علامہ سید علی فضل اللہ نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ الشیخ بسام کاید، حسین قاسم، علی یوسف اور خالد الزماری موجود تھے۔

اس موقعے پر علامہ سید فضل اللہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اور لبنانیوں کو آپس میں لڑانا اور دونوں قوموں کےدرمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے مگر فلسطینی اور لبنانی قوموں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیدا کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں بدامنی یا ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی