چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘فیس بک’ کی ایک اور اسرائیل نوازی، مرکزاطلاعات فلسطین کا صفحہ بلاک

جمعہ 11-اکتوبر-2019

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’فیس بک’ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے صفحات اور ان کی آئی ڈیز کو بلاک کرکے صہیونی ریاست کو خوش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز فیس بک نے ‘مرکزاطلاعات فلسطین’ کی عربی ویب سائٹ کا صفحہ بھی بلاک کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کسی پیش گی وارننگ کے بغیر ہی اس کا فین پیج بلاک کردیا حالانکہ اس کے فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے زاید تھی۔ فیس بک کی طرف سے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں بتایا تاہم یہ واضح ہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحے کی بند کے پیچھے امریکا کی صہیونی اور یہودی لابی اور اسرائیلی ریاست ہے جو مسلسل اپنے حامی عالمی ابلاغی اداروں کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بیان میں ‘فیس بک’ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ویب سائٹ کا صفحہ بحال کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحے کے حوالے سے مرکز ‘فیس بک’ کی پالیسی اور اس کے اصولوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے مگر اس کے باوجود ویب سائٹ کا فیس بک پیج بند کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے فیس بک کے قارئین تک اپنا مواد، پیغام اور خبریں پہنچانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال کرنا شروع کیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کہ انتظامیہ سے بھی صحفہ بحال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے سوشل صفحات کی بندش کا یہ پہلا موقوع نہیں۔ اس سے قبل بھی فیس بک اسرائیل اور عالمی یہودی لابی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اوچھے ہیتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی