اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں جامع انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حماس کا موقف واضح ہے۔ انہوں نے سیاسی نظام کی تشکیل نو کی ضرورت پر زور دیا۔
غزہ میں اپنے ایک بیان میں حماس رہ نما نے کہا کہ حماس فلسطین میں صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتتخابات کےانعقاد کا خیر مقدم کرتی ہے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی مصالحتی ویژن پرعمل درآمد کرتے ہوئے قومی وحدت اور سیاسی شراکت اقتدار کے فارمولے پرعمل درآمد وقت کی ضرورت ہے۔