شنبه 16/نوامبر/2024

گذشتہ ہفتے1111 یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

ہفتہ 12-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے 1111 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کےمطابق پچھلے ہفتے کے دوران پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 1111 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودیوں کے ‘یوم کپور’ نامی تہوار کے موقع پر 360 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ برس یہ تعداد 230،2017ء کو 160 تھی۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 2408 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں مقدس گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی