اسرائیلی "گلوبز” ویب سائٹ نے ہفتہ کے روزایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک حساس حفاظتی منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
عبرانی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی سیاسی اورسلامتی کے امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حساس حفاظتی کمیٹی کے بجٹ کے لیے 320 ملین شیکل کی رقم مخص کی گئی ہے۔
سائٹ کے مطابق اس مرحلے میں اس منصوبے کے بجٹ "فیز اے” کی منظوری دی گئی ہے، بعد میں باقی مرحلوں کے لیے بجٹ مختص کرنے پر غور کیا جائے گا۔
سائٹ کے مطابق فوج کے بجٹ میں یہ اضافہ جلد ہی فنانس کمیٹی اور کمیٹی برائے امور خارجہ اور سلامتی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔