چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی استاد دنیا کے 100 بہترین اساتذہ میں شامل!

منگل 15-اکتوبر-2019

فلسطینی قوم کے ایک اور سپوت نے دنیا میں اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ایک فلسطینی معلم نے دنیا کے 100 بہترین اساتذہ میں اپنا مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے استاد ایاد السوقی کو دنیا کے 100 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایاد السوقی کی کوششوں اور مساعی کا ثمر ہے کہ ان کی محنت اور جدو جہد رنگ لائی ہے۔

ایاد السوقی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور وہ ایک اسکول میں استاد ہیں۔ السوقی نے بھارت میں ‘ایکس ایجوکیشن’ نامی عالمی مقابلہ معلمین میں حصہ لیا اور بہترین استاد ہونے کا مرتبہ پایا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایاد السوقی سنے 2005ء میں فلسطین میں تعلیمی وتدریسی میدان میں اترے اور بہت جلد انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب السوقی نے عالمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ وہ سنہ 2013ء میں بیلجیم میں ہونے والے ایک تعلیمی پروگرام اور سنہ 2014ء میں بک پروڈکشن کے شعبے میں ایواڈ جیت چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی