سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے کے بعد بدھ کی شام ایشیائی اور عرب قومیت کے 35 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
سعودی عرب میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک بس جس میں ایشیائی اورعرب قومیت کے 39 افرادسوار تھے نجی چارٹرڈ بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
سعودی اخبار "سبق” کی ویب سائٹ کے مطابق بس میں مختلف قومیتوں کے عازمین عمرہ سوار تھے۔
مدینہ المنورہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز شام سات بجے باضابطہ سیکیورٹی حکام نے سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایک نجی چارٹرڈ بس کا تصادم کی تصدیق کی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مجاز حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔