چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے چھ فلسطینیوں کی زندگی کو خطرہ

ہفتہ 19-اکتوبر-2019

ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں چھ فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث ان اسیران کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  الخلیل شہر کے رہائشی 42 سالہ احمد عبدل کریم غنانم  مسلسل 98 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غنام اس وقت الرمہ جیل اسپتال میں ہیں جہاں ان کا وزن 25 کلوگرام کم ہوگیا ہے۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے  30 سالہ اسماعیل علی88 دن سے بھوک ہڑتال پرہیں۔

اس کے علاوہ ، جینن کے جنوب میں واقع قصبہ عربا سے تعلق رکھنے والے اسلامی جہاد کے رہنما طارق القعدان  مسلسل 81 دن سے ہڑتال پر ہیں۔

نابلس کے گاؤں تل کے رہنے والے 28 سالہ مصعب توفیق الہندی مسلسل 25 دن  سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اردن سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ھبہ احمد عبدالباقی اللبدی نے مسلسل 26 دن سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

قیدی احمد زہران نے مسلسل 22 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی