جمعرات کو غزہ کی پٹی میں سماجی ترقی کی وزارت نے کہا ہے کہ 2019ء میں غزہ کی پٹی میں غربت اور بے روزگاری کی شرح قریب 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت برائے سماجی بہبود کی طرف سے غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن” کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 70فی صد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔
رپورٹ کےمطابق سنہ 2000ء میں دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو معاشی محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فلسطینی وزارت سماجی بہبود کے مطابق فلسطینی معیشت نئے تعلیم یافتہ اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا نہیں کرسکتی۔
غزہ کی پٹی پر 2006ء سے اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ اسرائیلی ناکہ بندی ، شہریوں اور سامان کی نقل و حرکت پر پابندی کے علاوہ ، 2008ء 2012-2014 میں تین جنگوں نے غزہ کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ غزہ میں غربت کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔