شنبه 03/می/2025

غرب اردن: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہری شہید

ہفتہ 19-اکتوبر-2019

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جبارہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبارہ چوکی سے گذرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے سڑک پر بے یارو مدد گار پھینک دیا گیا اور امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ وہیں پردم توڑ گیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ  فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

عبرانی ٹی وی 13 کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کارکا چاقو سے حملہ ناکام بناتے ہوئے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی