چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں ترکی کے فوجی آپریشن سے صہیونی ریاست سخت پریشان

اتوار 20-اکتوبر-2019

شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی پراسرائیلی ریاست سخت پریشان ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق شام میں ترکی بڑھتی مداخلت سے اسرائیلی ریاست کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل’واللا’ کی رپورٹ کے مطابق شام میں ترکی کے فوجی آپریشن اور شام سے امریکی فوج کے انخلاء نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئی پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ شام میں ترکی کی مداخلت سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو ایک نئی پریشانی اور مشکل میں ڈال دیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق جنوبی شام کے علاقوں سے امریکی فوج کے انخلاء نے مشرق سطیٰ کی سلامتی کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ شام میں ترکی کی فوجی مداخلت اور شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں ترکی کے اثرو نفوذ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں سعودی عرب نے ایران پر اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا الزام عایدکیا تھا۔ ایسے میں ترکی کی شام میں مداخلت اور فوجی کارروائی نے اسرائیل کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی