چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نےاسلامی جہاد کےرہ نما کو اردن جاتے ہوئے حراست میں لے لیا

جمعرات 24-اکتوبر-2019

قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے ایک مرکزی رہ نما کو اردن جاتے ہوئے الکرامہ گذرگاہ سے حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما 44 سالہ محمود السعدی اردن جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے انہیں اردن اور فلسطین کے درمیان سرحدی گذرگاہ پر روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

السعدی کو حراست میں لینے کےبعد کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور اس کے بعد انہیں فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز الکرامہ گذرگاہ سے آر پار جانےت والے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی