شنبه 03/می/2025

اسلامی جہاد کا پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

جمعرات 24-اکتوبر-2019

فلسطین تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطین میں متوقع پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن الشیخ نافذ عزام نے بتایا کہ جماعت کا انتخابات سے متعلق پہلے بھی یہی موقف تھا۔ اسلامی جہاد نے سنہ 1993ء میں طے پائے اوسلو معاہدے کے بعد پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اسلامی جہاد خود کو اوسلو معاہدے کا حصہ نہیں بنانا چاہتی۔

مقامی اخبارات کو جاری ایک بیان  میں نافذ عزام کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد کا پارلیمانی انتخابات یا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان طے شدہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی تبدیلی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس سمجھتی ہے کہ پارلیمانی یا صدارتی انتخابات فلسطینی قوم کو درپیش بحرانوں کا حل نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی