پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی آبادکاروں کا قلقیلیہ میں زیتون کے کاشتکاروں پر تشدد

منگل 29-اکتوبر-2019

صہیونی آبادکاروں کے ایک جتھے نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم میں زیتون کے فلسطینی کاشتکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں باہر نکال دیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو  بتایا کہ  صہیونی آباد کار جو غیر قانونی صہیونی بستی  کدومیم میں حفاظتی اہلکاروں  کے طور پر کام کرتے ہیں نے فلسطینی کسانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کفر قدوم میں درختوں کے جھنڈوں سے زیتون اکٹھے کر رہے تھے اور انہیں علاقے سے باہر نکال دیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں کو اپنے کھیتوں میں داخل ہونے سے روک دیا اور بہانہ بنایا کہ انکے کھیت غیر قانونی صہیونی بستی کے قریب واقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی