قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں کوبر گاوں میں فلسطینی شہریوں کو چھ مکانات مسماری کے حکم نامے تھما دئیے۔
کوبر گاوں کی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ متعدد اسرائیلی گاڑیوں نے علی الصبح گاؤں پر دھاوا بولا چھ فلسطینی مکانات کے مسمار کرنے کی دھمکی دی جسمیں چار ابھی زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں میں چھاپے کے دوران پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پھینکے جانے والے اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔