چهارشنبه 30/آوریل/2025

مرکزاطلاعات فلسطین کا عارضی فیس بک صفحہ بھی بند کر دیا گیا

جمعرات 31-اکتوبر-2019

سماجی رابطوں کی بین الاقوامی ویب سائیٹ’فیس بک’ کی طرف سے مرکزاطلاعات فلسطین کے عربی سیکشن کے خلاف انتقامی پالیسی پرعمل جاری ہے۔ چند ہفتے مرکزاطلاعات فلسطین کی عربی ویب سائٹ عربی کا آفیشل پیج بلاک کرنے کے بعد ویب سائٹ کا عارضی صفحہ بھی بند کردیا ہے۔

فیس بک کا مرکزاطلاعات فلسطین پرتین ہفتوں میں یہ دوسرا وار ہے جس میں صہیونی ریاست کی خوشنودی اور عالمی صہیونی لابی کی  فلسطینی قوم کے خلاف جاری انتقامی پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے فیس بک کی طرف سے سائٹ کے آفیشل صفحات کی بندش کو جانب دارانہ اور اسرائیلی طرف داری کے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں فیس بک کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف فیس بک کی انتظامیہ غیر جانب داری، شفافیت اور بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کے دعوے کرتی ہے مگر دوسری طرف خود ہی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کی مضحکہ خیز انداز میں خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی قوم کی ترجمانی کرنے والے صفحات کی بندش کے واقعات نے ثابت کیا ہےکہ فیس بک سماجی رابطوں کا غیر جانب دار ادارہ نہیں بلکہ یہ صہیونی ریاست کے ہاتھوں اور عالمی صہیونی لابی کے ہاتھوں کا آلہ کار ہے۔ اگر فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنا ہوتو فیس بک کی انتظامیہ کو یہ بہت گراں گذرتا ہے اور دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کے باوجود فیس بک انتظامیہ فلسطینیوں پر صہیونی مظام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی