جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قوم سلب شدہ حقوق کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی:ماجد الزیر

اتوار 3-نومبر-2019

فلسطین یورپ کانفرنس کے صدر اور لندن میں سینٹر فار ریٹرن کے ڈائریکٹر ماجد الزیر نے کہا کہ فلسطینی عوام نے مزاحمت اس وقت تک جاری اور ساری رہے گی جب تک فلسطینیوں کو ان کے سلب شدہ حقوق فراہم نہیں کردیے جاتے۔ انہوں نے نام نہاد اعلان بالفور کو تاریخ کی گھنائونی سازش قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق واپس نہیں مل جاتے ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی۔

غزہ میں حقو واپسی ریلیوں کے 81 ویں ہفتے کو غزہ کی سرحد پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے سے ٹیلیفونک خطاب میں ماجد الزیرنے قومی اتحاد کی اہمیت اور ان کے تمام مقامات پر فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔ .

 انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نکبہ کے دوران نام نہاد صہیونی ریاست کےقیام کے وقت سے ھجرت کی مشکلات سے دوچار ہے اور اب فلسطینیوں کی چوتھی نسل اس ھجرت کے عذاب میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم سے اس کے تمام حقوق چھین لیے گئے۔ ان سے ان کا وطن چھین لیاگیا۔ وہ فلسطینی قوم اپنے حق واپسی اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

ماجد الزیر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے تمام سلب شدہ حقوق کے حصول تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی کے عوام ہر ہفتے حق واپسی کےلیے احتجاج کرکے دنیا کو اپنے حق کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی