اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے عوام محاذ برائے آزاد فلسطین کی رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن خالدہ جرار کی انتظامی قید میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی خاتون رہ نما خالدہ جرار کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے رواں سال فروری میں آٹھ کی انتظامی قید کی سزا سنائی تھی۔
جمعرات کے روز ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
خیال رہےکہ خالدہ جرار کو اسرائیلی فوج نے 2015ء اور 2017ء کے دوران بھی حراست میں لیا گیا اور اور انہیں کئی کئی ماہ تک انتظامی قید میں رکھاگیا۔