ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مالی مدد درکار ہے۔ عالم اسلام کو فلسطینیوں کی دل کھول کر مالی مدد کرنا ہوگی۔
دارالحکومت کولالمپور میں ‘اسلامو فوبیا سے نجات اور اسلام کا حقیقی تصور’ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے کے تنازعات نےفلسطینی قوم کوتنہا اور اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں پر مظالم ڈھانےکے لیے مزید بے لگام کردیا ہے۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگرہم فلسطینی قوم کو اسرائیلی ریاست کے جبر اور دہشت گردی کے مقابلے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام پیسے کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل پر فلسطینیوں پرمظالم بند کرانے کے لیے دبائو ڈالنا چاہتے ہیں توہمیں فلسطینیوں کی مالی مدد کرنا ہوگی اور اگر ہم دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہمیں اسرائیل کی مدد کے لیے دنیا کی مدد کرنا ہوگی۔