چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری، مزید 6 فلسطینی شہید

بدھ 13-نومبر-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بدھ کے روز قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کی منگل کی شام تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کے جسد خاکی الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں لائے گئے۔

قبل ازیں مغربی غزہ میں الشیخ عجلین ساحل پر ایک فلسطینی کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی۔ 32 سالہ علاء اشتیوی 32، 38 سالہ خالد معوض فراج کی شہادت بھی بدھ کی صبح ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نے 30 سے زاید مقامات پر غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی