جمعه 15/نوامبر/2024

قطر کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

جمعرات 14-نومبر-2019

قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کی صبح سے جاری اس بمباری کے نتیجے میں اب تک 23 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوچکےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وزارت وزیر انصاف عیسٰی النعیمی نے ایک بیان میں بتایا کہ گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں غزہ پراسرائیلی ریاست کی بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔ قطر نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر حملے فورے طور پر بند کرے۔

قطری حکومت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں بے دریغ حملے کرکے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہری جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں شہید ہو رہے ہیں۔

دوحا نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری حرکت میں آئے اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ دایاں پورے کرے۔قطر نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور اسرائیلی ریاست کے جرائم کو مسلسل بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی