اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس’ اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف متحدہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں اور ان کے عسکری بازق غاصب دشمن کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن یوسف الحساینہ نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے دیگر تمام فلسطینی مزاحمتی گروپوں بالخصوص حماس کے القسام بریگیڈ کے ساتھ مضبوط ، دیر پا اور باہمی تعاون پرمبنی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے اور بگاڑ پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
الحساینہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی مزاحمت کا ارتکاب صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے پر ہے۔ دشمن اپنی چالوں اور دھوکہ ہی کی سازشوں میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران 34 فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔