چهارشنبه 30/آوریل/2025

فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں:ایمنسٹی

اتوار 24-نومبر-2019

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہے کہ عالمی سرچ انجن ‘گوگل’ اور ‘فیس بک’ کے کاروباری ماڈل انسانی حقوق کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے یورپی یونین اور جرمنی کی حکومت سے ان دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح شہریوں کے کھانے ، لباس اور مکانات کے حقوق کی ضمانت دی جاتی ہے۔ اسی طرح یہ ان کمپنیوں کی نگرانی کے بغیر سرگرمیوں کو ختم کرنے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

انسانی حقوق گروپ  کا کہنا ہے کہ ‘گوگل’ اور ‘فیس بک’ اربوں افراد کے آن لائن استعمال کرنے والے انتہائی اہم چینلز کو کنٹرول کرتے ہیں مگر ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت نہیں دیتے۔ ، ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک میں چیٹ سروسز "واٹس ایپ” اور "میسنجر” کے علاوہ امیج پلیٹ فارم "انسٹاگرام” بھی شامل ہیں جن سے کروڑوں صارفین وابستہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو پلیٹ فارم "یوٹیوب” گوگل کا حصہ ہے اور وہ گوگل کے ساتھ سمارٹ فونز "اینڈرائڈ” میں چلنے والے آپریٹنگ سسٹم تیار کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی