چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کی سزا میں 8 سال کی کمی

اتوار 24-نومبر-2019

اسرئیل کی ایک فوجی اپیل عدالت ‘عوفر’ نے زیرحراست فلسطینی مہدی الجراشی کی قید میں 8 سال کی کمی کی منظوری دی ہے جس کے بعد اس کی سزائے قید 35 سال کے بجائے 27 سال ہوگئی ہے۔

مہدی الجراشی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے الخضر قصبے سے ہے۔

خیال رہے کہ الجراشی کو اسرائیلی فوج نے 17 سال قبل شہید ابو علی مصطفیٰ مزاحمتی بریگیڈ سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے الجراشی کی مدت قید میں کمی کی درخواست کی تھی تاہم صہیونی حکام اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی