جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے نسل پرستی کے ذریعے اپنی دہشت گردی بڑھا دی: استنبول کانفرنس

اتوار 1-دسمبر-2019

ترکی کی میزبانی میں  منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے نسل پرستی کے ذریعے دہشت گردی مزید بڑھا دی ہے۔  کانفرنس میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی طرف سے برتے جانے والے نسلی امتیاز، اپارتھائیڈ نظام، اس کے مضمرات اور اس کی روک تھام کے طریقہ کار پرغورکیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف عالمی کانفرنس 29 اور 30 نومبر کومنعقد کی گئی جس میں عالمی ماہرین اورمسلمان ممالک کے وفود نے شرکت کی۔

کانفرنس میں فلسطینی اراضی پراسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ طرز عمل، نسلی امیتاز اور فلسطینیوں کے خلاف برتے جانے والے ناروا امتیازی سلوک  کی شدید مذمت کی گئی۔ کانفرنس میں عالمی برادری، عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی منظم نسل پرستی کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف برتے جانے والے نسلی امتیاز کی روک تھام، اس حوالے سے عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داریوں کے تعین، نسل پرستی کی روک تھام کے لیے سول سوسائٹی کے کردار اور اسرائیل کے  فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ مظاہر کی روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

کانفرنس میں ماہرین تعلیم، دانشور، سفارت کار،انسانی حقوق کے مندوبین، فن کار، سیاسی رہ نما اور نسل پرستی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی کارکنوں نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی