چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہو سکتی: نیتن یاھو

بدھ 4-دسمبر-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہوسکتی۔

عبرانی ویب سائٹ’واللا’ کے مطابق نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ اگر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رہتے ہیں تو غزہ کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوسکتی۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف ہماری کارروائی پہلے سے اعلانیہ نہیں بلکہ اچانک ہوسکتی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فی الحال کوئی فریق بھی جنگ نہیں چاہتا تاہم فوج کسی بھی آپریشن اور کارروائی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے وسط نومبرکو غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں ٓ36 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔ تین دن تک جاری رہنے والی اس جارحیت کے بعد مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر وقفے وقفے سے حملے جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی