اسرائیلی فوج نے جمعراتکو فلسطینی قانون سازکونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عززیز دویک کو حراست میں لینے کے چندگھنٹے بعد شام کو رہا کر دیا۔
جمعرات کی صبح قابض فوجنے ڈاکٹردویک کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ انہیں ایک ہفتہ قبل ہی 8 ماہ کی مسلسلحراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
قابض فورسز نےدویک کےگھر پر چھاپہ مار کر اس کے مرکزی دروازے کو اڑا دیا۔اس کے بعد انہیں گاڑی میں ڈالکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
ڈاکٹر عزیز دویک شمارغرب اردن میں حماس کے سرکردہ رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کےسپیکر رہے ہیں۔
مسلسل آٹھ ماہ کی حراستسے رہائی کے بعد ڈاکٹر دویک نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلسطینیقیدیوں کے ساتھ کسی طرح ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔اس پر اسرائیلی فوج نے انہیںدوبارہ حراست میں لے لیا۔