ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
مراکش میں وزراء خارجہ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نسل پرستانہ نظام پرکھڑی ہے۔ اسرائیل فلسطین میں اپنے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے عالمی استعماری قوتوں کے مقابلے کے لیے پوری مسلم دنیا کہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مسلمان ممالک منافقت کا سلسلہ ختم کرکے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور فلسطینیوں اوردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنی مساعی تیز کریں۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل بیت المقدس میں بین الاقوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ مقبوضہ مغربے کنارے اور وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرکے دو ریاستی حل کی مساعی کو سبوتاژ کررہا ہے۔