فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں 59 فلسطینی زخمی ہوئے۔ گذشتہ ہفتے قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان 59 مقامات پر تصادم ہوا۔
مرکزاطلاعات فسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دسیوں فلسطینی غرب اردن میں آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھنٹے سے ہوئے۔ اس روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 10مقامات پر تصادم ہوا۔ اسرعائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
جمعرات کے روعز الفوار پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے 9 مقامات پر تصادم ہوا۔
بدھ کے روز 13 بار مقامات پر تصادم ہوا جب کہ چار فلسیطنی زخمی ہوئے۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
گذشتہ ہفتے کے وسط میں قابض فوج کی فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ چھ مقامات پر تصادم ہوا۔
سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں براہ راست فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے۔ چھ مقامات پر تصادم ہوا۔
اتوار کے روز سات مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔
ہفتے کے روز برکان یہودی کالونی کے قریب فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔