شنبه 03/می/2025

غرب اردن: تاریخی غار پر یہودی آباد کاروں کا قبضہ

پیر 16-دسمبر-2019

‘بیت عاین’ نامی یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تاریخی غار پر قبضہ کرلیا۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مغربی قصبے جعبہ میں واقع تاریخ غار پریہودی آباد کاروں نے یلغار کی اور غار پرقبضہ کرلیا۔

جعبہ کے میئر ذیاب مشاعلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمجوم اور مغربی نحالین کے درمیان واقع تاریک غار پرقبضہ کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غار کئی سو سال پرانے ہیں اور اس علاقے کے تاریخی غار سمجھے جاتے ہیں۔ ان غاروں پرقبضے کے نتیجے میں فلسطینی شہری اہم تاریخی اور ثقافتی مقام  سے محروم ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی