اسرائیلی قابض حکام نےاعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے گئے "نیتزارم”کےمقام پر حملے میں دوقابض فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
عبرانی اخبار ماریو نےکہا کہ مزاحمت نے اسکنڈرون بریگیڈ کی ایک یونٹ کے اہلکار کی ہلاکت کا اعتراف کیا جوکل دوپہر "نیٹزاریم” کوریڈور کے محور کے ساتھ پیدل چل رہا تھا۔ اسےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروںنے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہمزاحمتی کارکن نے فورسز پر پانچ مارٹر گولوں سے فائرنگ کی۔ قابض فوجیوں کے پاس کھلیجگہ پر چھپنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے گولے ان کے قریب پھٹنے سے وہ زخمی ہوگئے۔
ماریو نے وضاحت کی کہ ریزرواسسٹنٹ پچیس سالہ "عومیر سمدجا” اور ریزرو اسسٹنٹ "ساعدیہ ڈیری” کا گولانیکے اسکنڈرون بریگیڈ سے تعلق تھا۔
اخبار نے بتایا کہ یہ واقعہ سہپہر چار بجے سے پہلے پیش آیا۔ مزاحمت کاروں کی جانب سے قابض فورس پر گولی چلانے سےزخمیوں کو بچانے کا عمل پیچیدہ ہوگیا۔ قابض فوج نے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔